Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کا امریکہ سے میزائل سسٹم کا سودا

واشنگٹن ۔۔۔امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سعودی عرب 15ارب ڈالر کی لاگت سے امریکی میزائل سسٹم خریدے گا ۔شاہ سلمان اور امریکی صدر ٹرمپ نے رابطہ کر کے میزائل سسٹم کے سودے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔امریکی دفتر خارجہ نے بتایا کہ سعودی اور امریکی عہدیداروں نے گزشتہ پیر کو میزائل سسٹم کے سودے کی درخواست اور اس کی منظوری کے خطوط پر دستخط کر دئیے۔

شیئر: