Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نہر زبیدہ کا میلہ

حائل۔۔۔ہارون الرشید کی بیگم زبیدہ کا نام اسلامی دنیا کی تاریخ کا ناقابل فراموش ہے ۔ ان کا نام نہر زبیدہ سے منسوب ہونے کے باعث ہر مسلم مرد و خواتین کی زبان پر چڑھا ہوا ہے ۔ حائل کے گورنر کی سرپرستی میں نہرزبیدہ میلہ شروع کر دیا گیا ۔ اس میں مختلف موضوعات پر تقاریر اور متعدد پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں ۔ سعودی ٹورسٹ گائیڈ فریح الشمری نے بتایا کہ انہوں نے سعودی محکمہ سیاحت و قومی آثار کے تعاون سے نہر زبیدہ کے مختلف مقامات کی دریافت کا پروگرام بنایا ۔الشمری نے بتایا کہ حائل کے باشندے خصوصاً نوجوان نہر زبیدہ سے غیر معمولی دلچسپی لینے لگے ہیں ۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ہمیں نہر زبیدہ جیسے سعودی عرب کے ثقافتی خزانوں سے اپنوں اور دنیا بھر کے لوگوں کو متعارف کرانا ہوگا ۔ 

شیئر: