Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ 4ایام میں موسلادھار بارش کا امکان

ریاض۔۔۔۔ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ 4ایام کے دوران حائل ، مغربی ریاض اور القصیم میں موسلادھار بارش ہوگی۔ 42.3ملی میٹر سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔ 58.5ملی میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بدھ ، جمعرات اور جمعہ شدید بارش کے دن ہونگے۔ بہتر ہوگا کہ سیر و تفریح کے شائقین ان ایام میں وادیوں سے دور رہیں ، کھلے مقامات پر موبائل نہ استعمال کریں اور بچوں کو اکیلا نہ چھوڑیں۔

شیئر: