ویرات کوہلی نیکر پہننے پر شائقین کی تنقید کی زد میں
سڈنی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی لاکھ مداحوں کے چہیتے سہی لیکن روایات سے ہٹ کر کسی بھی حرکت کو شائقین یا مداح قبول نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ٹور میچ سے قبل ویرات کوہلی کا ٹاس کیلئے نیکر پہن کر گراونڈ میں آنا کسی کو بھی اچھا نہیں لگا۔مداحوں نے ویرات کوہلی کی اس حرکت پر سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیا۔ کپتان ویرات کوہلی نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف سڈنی کرکٹ گراونڈ میں ٹور میچ کے دوران 64 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن نیکر پہن کر ٹاس کرنے کی وجہ سے انہیں شائقین کی ناپسندیدگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان کی نصف سنچری کی کارکردگی دھندلا گئی۔ویرات کوہلی پریکٹس میچ کیلئے جب ٹاس کرنے کیلئے میدان میں اترے تو انہوں نے کرکٹ کی روایات کے برعکس نیکر پہن رکھی تھی جبکہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے کپتان سیم وائٹ مین اپنی کرکٹ کی کٹ پہن کر ٹاس کرنے آئے تھے۔
کھیلوں کی مزید خبرے اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں