چینی قونصل خانے پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت
کراچی: چینی قونصل خانے پر دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث مزید سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے میڈیا نمایندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چینی قونصل خانے پر حملے کی تحقیقات کاؤنٹر ٹیراررزم ڈیاپرٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کررہا ہے جبکہ رینجرز، خفیہ ایجنسیاں اور پولیس بھی مقدمے میں اپنا کام کررہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی نے بتایا کہ حملے میں ملوث مزید سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں دہشت گرد جس ہوٹل میں ٹھہرے تھے اس کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے جبکہ ہوٹل سے کئی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سی ٹی ڈی سے معلومات اورپیش رفت کے بارے میں پوچھ گچھ کررہا ہوں۔ جیسے ہی کوئی مزید پیش رفت ہوگی اس کے بارے میں بھی آگاہ کردیا جائے گا۔