Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں ن لیگ نظر انداز؟

اسلام آباد:  قائمہ کمیٹیوں کے قیام سے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے اہم اجلاس 3 نومبر پیر کے روز طلب کرلیا جس میں اپوزیشن کے رویے کو پیش نظر رکھتے ہوئے آیندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران حکومت کی جانب سے ن لیگ کے بغیر ہی قائمہ کمیٹیاں تشکیل دینے کا جائزہ لیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہیپ عامر ڈوگر اجلاس کو تفصیلی بریف کریں گے۔ اس موقع پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے حزب اختلاف سے ہونے والے مذاکرات سے بھی آگاہ کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں چیئرمین پی اے سی سے متعلق اہم فیصلہ کیے جانے کی توقع ہے۔ قبل ازیں اپوزیشن نے پی اے سی کے معاملے پر قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بننے سے انکار کردیا تھا۔
 

شیئر: