پاکستان کے پہلے ٹرانس جینڈر وارڈ کا افتتاح
اسلام آباد: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد میں ملک کے پہلے ٹرانس جینڈر وارڈ کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وارڈ کا افتتاح وزیرصحت عامرمحمودکیانی اوروفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ کے ذریعے ٹرانس جینڈر وارڈ بنانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد پمز اسپتال نے خواجہ سرا مریضوں کے لیے الگ کمرے متعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ قدم خواجہ سرا مریضوں کی مشکلات میں کمی لائے گا اور ان کی طبی رسائی میں اضافہ کرے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں پہلی بار ایک خواجہ سرا کو ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیا گیا تھا۔