Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’حکومت کو اپوزیشن کی مدد کیوں چاہیے؟‘‘

ملتان:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کا مثبت آغاز ہو چکا ہے۔ کرتارپور راہداری سے متعلق انہوں نے کہا کہ راستہ تب ہی کھلتا ہے جب دونوں طرف سے رضامندی اور اجازت ہو۔ ذرائع کے مطابق ملتان میں کالج کی ایک تقریب میں شرکت سے قبل میڈیا نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔ ملک اس وقت معاشی مسائل سے دوچار ہے، یہاں سرمایہ کاری تب ہی ہو گی جب ملک میں امن ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان ایک اسلامی فلاحی مملکت ہے ، کسی کے بیان سے ہمارا نظریہ تبدیل نہیں ہو سکتا۔ جنوبی پنجاب کا الگ تشخص اور صوبہ ہمارا منشور ہے، جس پر کام ہو رہا ہے تاہم اس حوالے سے آئنیی ترمیم کرنی پڑے گی جو دو تہائی اکثریت کے بغیر ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جنوبی پنجاب صوبے کے لیے اپوزیشن کی ضرورت پڑے گی ، تاہم عمران خان ملتان میں سیکرٹریٹ بنا رہے ہیں تا کہ لوگوں کو لاہور نہ جا پڑے ، آئندہ سال جنوبی پنجاب کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام شروع کریں گے ۔
 

شیئر: