Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریائی فوجی منحرف ہو کر جنوبی کوریا پہنچ گیا

پیانگ یانگ۔۔۔جنوبی کوریا کی فوج نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کا فوجی منحرف ہو کر سخت سیکیورٹی کی سرحد کو عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ جنوبی کوریائی فوج کے بیان میں منحرف ہونے والے اس فوجی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔ یہ ضرور بتایا ہے کہ وہ اس وقت فوج کی تحویل میں ہے۔ اس فوجی کے سرحد عبور کرنے کے موقع پر شمالی کوریا کی فوج نے فائرنگ نہیں کی تھی۔ اس سے قبل رواں برس مئی میں 2 شمالی کوریائی باشندے فرار ہو کر جنوبی کوریا پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

شیئر: