Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈوئل اسکرین کا حامل ویوو نیکس 2 اسمارٹ فون‎

ویوو کمپنی جلد ویوو نیکس 2 اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ یہ کمپنی کا ڈوئل اسکرین فون ہوگا یعنی فون کے آگے اور پیچھے دونوں جانب ڈسپلے دیا جائے گا۔ ڈوئل اسکرین دینے کا مقصد فون کے فرنٹ کو مکمل طور پر بیزل لیس بناتے ہوئے فرنٹ کیمرے کی ضرورت کو ختم کرنا ہے۔ صارفین فون کی پشت پر دیے گئے کیمرے اور ڈسپلے کی مدد سے ہی سیلفی لے سکیں گے۔ اس فون کی پشت پر تین کیمرے دیے جائیں گے اور ایل ای ڈی لائٹ کو بھی شامل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کمپنی نے رواں سال جون میں ویوو نیکس اسمارٹ فون بھی متعارف کرایا تھا جو کہ 91.24 فیصد متاثر کن اسکرین ٹو باڈی ریشو کے ساتھ حقیقی طور پر پہلا بیزل لیس اسمارٹ فون تھا اور اس میں پوپ اپ سیلفی کیمرہ دیا گیا تھا اور اب کمپنی اس فون کا اپڈیٹڈ ورژن متعارف کرانے جارہی ہے جس میں پوپ اپ سیلفی کیمرے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔
 

شیئر: