سام سنگ کے بعد ہواوے کا بھی ڈسپلے ہول کیمرے والا فون
سامسنگ کمپنی کی جانب سے رواں سال کے آخر تک ایسا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جسے مکمل طور پر بیزل لیس بنایا جائے گا اور فرنٹ کیمرہ ڈسپلے میں ایک ہول کی شکل میں دیا جائے گا۔ اب جنوبی کورین کمپنی ہواوے کی جانب سے بھی ایسا سمارٹ فون متعارف کرانے سے متعلق خبریں سامنے آرہی ہیں اور عین ممکن ہے کہ ہواوے کمپنی سام سنگ سے پہلے ہی اس فون کو متعارف کرا دے۔ اسمارٹ فون سے متعلق لیکس سامنے لانے والے ایک معروف ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ہواوے کے اس فون کی تصویر جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ فون مکمل طور پر بیزل لیس ہے اور اس کے ایک جانب ڈسپلے میں ہول کی صورت میں فرنٹ کیمرے کو جگہ دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سام سنگ کمپنی دسمبر کے آخر تک ایسا ہی ایک فون گلیکسی اے 8 کے نام سے متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا سامسنگ کمپنی ڈسپلے ہول کیمرہ والے فون کو پہلے متعارف کراتی ہے یا ہواوے بازی لے جاتا ہے۔