بالی وڈ اداکارہ ملیکا اروڑا نے اپنے نام کے آگے سے ’خان ‘ ہٹا دیا۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکارہ ملیکا اروڑا نے اداکار ارباز خان سے علیحدگی کے بعد انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے نام کے آگے سے بالآخر’خان‘ ہٹا دیا اور کہا ہے کہ میں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کےلئے تیار ہوں جبکہ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر بھی شیئر کی جس میں انہوں نے گلے میں ایک پینڈینٹ پہنا ہوا ہے جس پر انگریزی میں نام کے ابتدائی الفاظ’ ’MA“لکھے ہوئے ہیں۔