پرینکا کی تصویرمیگزین کے سرورق پر
بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا معروف میگزین کے آئندہ سال جنوری کے شمارے کے سرورق کی زینت بنیں گی۔ میڈیا کے مطابق مطابق مذکورہ میگزین نے انسٹاگرام پر شائقین کو سرپرائز دیتے ہوئے بتایا کہ پرینکا چوپڑا ہمارے جنوری شمارے کے سرورق کی زینت بنیں گی اس سلسلے میں ان کا فوٹو شوٹ اور انٹرویو بھی کیا گیا ہے جس میں پرینکا نے نک کے ساتھ اپنے روابط اورکرریئر کے متعلق گفتگو بھی کی ہے۔