حوثیوں نے الحدیدة میں ذہنی اسپتال کو فوجی اڈہ بنالیا
عدن ... حوثی باغیوں نے ا لحدیدة شہر میں اعصابی وذہنی امراض کے اسپتال دارالسلام پر قبضہ کرکے اسے فوجی اڈے میں تبدیل کردیا۔ دسیوں ڈاکٹروں اور منتظمین کو حراست میں لے لیا۔ مختلف ممالک کی 12ننز بھی ان میں شامل ہیں۔ اسکائی نیوز کے مطابق حوثیوں نے اسپتال کی چھت پر طیارہ شکن سسٹم نصب کردیا اور اسپتال میں ڈیرہ ڈال دیا۔ ننز کو اسپتال چھوڑنے سے روک دیا۔