امیرہ فتحی شرپسند خاتون کے کردار میں
جمعرات 29 نومبر 2018 3:00
قاہرہ .....امیرہ فتحی ”فاتحة خیر“ سیریل میں شرپسند لڑکی کا کردارادا کرینگی۔ اس سیریل کے خالق مصطفی سالم اور ہدایت کار شریف الجزار ہیں۔ یہ سیریل 45قسطوں پر مشتمل ہوگا۔ امیرہ فتحی ایک دیہاتی لڑکی کا کردار ادا کرینگی جو گاﺅںسے مصری دارالحکومت قاہرہ منتقل ہوئی اور نہایت شرپسند ہے۔ اسے اپنے اطراف موجود لوگوں کے مسائل سے نہیں بلکہ صرف اپنی ذات سے دلچسپی ہوتی ہے۔ امیرہ فتحی نے آخری سیریل ”السرایا“ میں اداکاری کی تھی۔ اسکی ہیروئن سوسن بدر ، مجدی کامل اور معیار غیتی تھیں۔ ہدایت کار وائل فہمی عبدالحمید تھے۔