لکھنؤ..... رائے بریلی میں سلون کوتوالی کے تحت لکشیشور انٹرکالج کی ایک ٹیچر نے کل خودسوزی کی کوشش کی لیکن اسے بچالیاگیا ۔ شدید جلی ہوئی حالت میں اسے ضلع اسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں ڈاکٹروں نے اسے خطرہ سے باہر نہیں بتایا۔ اطلاع کے مطابق کالج انتظامیہ اس کے ساتھ بدسلوکی کرتاآرہاہے جس سے وہ بہت پریشان تھی ۔ اسی وجہ سے اس نے کالج کے سامنے خودسوزی کی کوشش کی۔ پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔