کنگ عبدالعزیز کلچرل سنٹر میں امارات کے قومی دن کاجشن
رنگارنگ پروگرام، اماراتی پرچم روشن اور قائدین کی تصاویر نمایاں کی گئیں
الاحساء (ثناء بشیر) کنگ عبدالعزیز کلچرل سنٹر فار ورلڈ کلچر اثراء کے زیر اہتمام یو اے ای کا 47 واں قومی دن پروقار طریقے سے منایا گیا۔ ڈیجیٹل لائٹس کی مدد سے یو اے ای کا قومی پرچم روشن کیا گیا ۔ امارات کے قائدین کی تصاویر بھی د کھائی گئیں۔ سعودی عرب کی جانب سے مبارکبادکے پیغامات بھی پیش کئے گئے۔ رنگا رنگ پروگرام منعقد ہوا جس میں موسیقی کے ایونٹ نے خوب رنگ جمایا۔ اس موقع پر اماراتی اور سعودی آرٹسٹوں نے سعودی اماراتی دوستی کے حوالے سے پینٹنگز ڈیزائن کیں اور سنگر فیصل العمری نے اماراتی قومی نغمے سناکر حاضرین کے دل جیت لئے۔ امارتی کوکنگ اسٹال بھی لگائے گئے تھے جہاں معروف ڈیشز پیش کی گئیں۔ تقریب کے آخر میں دونوں ملکوں کے شہریوں نے روایتی رقص پیش کرتے ہوئے بے مثال دوستی کا مظاہرہ کیا ۔