Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریمیئر فٹبال لیگ:کیلے کا چھلکا پھینکنے پر تماشائی گرفتار

لندن:انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے دوران میدان میں کیلے کا چھلکا پھینکنے پر ٹوٹنہم کے ایک فین کو گرفتار کر لیا گیا۔انگلش پریمیئر لیگ کے 2 بڑے حریف فٹبال کلب ٹوٹنہم اورآرسنل گزشتہ روز مدمقابل آئے اور میچ کے آغاز کے کچھ لمحے بعدآرسنل کے فٹبالر پیئری ایمرک اوبا مینگ نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔اس موقع پر گول کا جشن منانے والی ٹیم کی جانب سے ٹوٹنہم کے شائقین نے کئی چیزیں پھینکیں جن میں کیلے کا چھلکا بھی شامل تھا۔ٹوٹنہم کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور تحقیقات کے بعد اس فین پر گراونڈ میں آ کر میچ دیکھنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔اس میچ میں غیر مناسب رویے کا مظاہرہ کرنے پر مزید 6 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جس میں آرسنل کے دو شائقین بھی شامل ہیں۔اس میچ میں آرسنل نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 2-4 سے فتح اپنے نام کی اور لگاتار 19ویں میچ میں ناقابل شکست رہنے کے تسلسل کو قائم رکھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: