Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوروپا فٹبال لیگ:آرسنل کی مسلسل 11ویں فتح

لندن:یوروپا لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں انگلش کلب آرسنل نے مسلسل 11ویں فتح سمیٹ لی جبکہ چیلسی نے اپنے اسٹرائیکر روبن لوفٹس چییک کی ہیٹ ٹرک کی مدد سے بیلاروس کے کلب بیٹ بوریسوف کو 1-3سے ہرا تے ہوئے گروپ میں پہلی پوزیشن کو مزید بہتر بنایا۔ انگلش کلب آرسنل کا مقابلہ پرتگال کی چیمپیئن کلب اسپورٹنگ لزبن سے ہوا جس کے دوران صرف ایک گول ہو سکا ۔ میچ کا فیصلہ کن گول آرسنل کے کھلاڑی ڈینی ویلبیک نے کیا اور آرسنل کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ 11ہوگیا ۔اس سے پہلے ڈینی کا ایک گول ریفری نے تسلیم نہیں کیا کیونکہ ہیڈ کے ذریعے کئے جانے والے اس گول کے دوران انہوں نے پرتگالی کلب کے دفاعی کھلاڑی کے خلاف فاول کیا تھا۔سخت مقابلے کے باوجود پہلا ہاف برابری پر ختم ہوا ۔ دوسرے ہاف کے دوران 77ویں منٹ میں مخالف کھلاڑی کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈینی ویلبیک نے گیند کو جال میں پھینک دیا ۔ آرسنل کی اسی برتری پر میچ اختتام کو پہنچا اور اسپورٹنگ لزبن کو1-0سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب لیگ کے ایک اور میچ میں انگلش کلب چیلسی بیلاروس کے کلب بیٹ بوریسوف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 کے واضح فرق سے ہرادیا ۔ میچ کے تینوں گول چیلسی کے مڈ فیلڈر روبن لوفٹس چییک نے کئے ۔ میچ کے پہلے10منٹ میں2گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی اور دوسرے ہاف کے دوران اپنا اور ٹیم کا تیسرا گول کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔تیسرا گول مخالف گول کیپر کی غلطی سے ہوا لیکن اس کی وجہ سے روبن کو کلب کی جانب سے پہلی ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل ہوگیا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: