5 برس قید اور 30 لاکھ ریال جرمانہ؟
ریاض.... پبلک پراسیکیوشن نے انتباہ دیا ہے کہ سماجی آداب کے منافی وڈیو کلپ یا پیغام تیار کرنا ، بھیجنایا آئے ہوئے پیغام یا وڈیو کو آگے بڑھانا قابل سزا جرم ہے۔ اس پر 5 برس تک قید اور 30 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں یہ انتباہ جاری کرکے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اس حوالے سے چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بڑا جرم ہے۔