جدہ: جدہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں ایک مطلوب شخص کو ہلاک کردیا جبکہ کارروائی کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا جب پولیس ایک مطلوب شخص کو گرفتار کرنے گئی۔ مطلوب شخص پر ایک لڑکی کو بہکانے، منشیات فروشی، اسلحہ کا غیر قانونی استعمال اور دیگر جرائم کا الزام تھا۔ وہ جدہ میں حی المروہ میں ایک گھر پر موجود تھا جب پولیس نے اسے خود کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ مطلوب شخص نے کلاشنکوف کی ذریعہ فائرنگ شروع کردی جو اس کے پاس موجود تھا۔ اس نے ایک راہ گیر کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا اور راہ گیروں کی جان کے لئے خطرہ بن گیا۔ حالات کا تقاضہ تھا کہ اسے خطرناک عزائم سے باز رکھنے کے لئے جوابی کارروائی کی جائے۔ اس نے ہوائی فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے گولی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے باعث وہ موقع پر ہلاک ہوگیا تاہم اس کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔
#عاجل
شرطة منطقة #مكة_المكرمة:
مقتل أحد المطلوبين أمنياً بحي المروة في محافظة #جدة pic.twitter.com/dbw3uNhoe0— إمارة منطقة مكة (@makkahregion) ٣ ديسمبر ٢٠١٨