شاہ سلمان سے سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق کی الوداعی ملاقات
منگل 4دسمبر 2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے جریدے ”مکہ“ کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین سے ریاض کے قصر یمامہ میں سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق کی الوداعی ملاقات
٭ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض کے قصر یمامہ میں شاہی خاندان کے افراد ، مملکت کے مفتی اعلیٰ ، علماءاور شہریوں کے جم غفیر نے ملاقات کی
٭ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے الجزائر کے وزیراعظم کی ملاقات
٭ 2018ءکے دوران دواﺅں کے سائڈ ایفکٹس کی بابت ماہانہ 3363 شکایات کا اندراج
٭ سعودی عرب کے 30شہروں کو آلودہ قرار دینے والی چین کی رپورٹ مشکوک ہے، سعودی محکمہ ماحولیات
٭اوپیک سے قطر کی علیحدگی کا تیل مارکیٹ پر کوئی اثر نہیں پڑیگا، ماہرین
٭ حوثی کے رشتہ داروں نے زخمیوں کو مسقط لیجانے والے طیارے کی پرواز میں جان بوجھ کر تاخیر کی
٭ ٹرانسپورٹ کے 6شعبوں میں سعودیوں کیلئے کلیدی ملازمتیں
٭ پبلک پراسیکیوٹر نے الجوف میں زیر حراست افراد کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا
٭ سعودی قیادت نے جارج بش سینیئر کی وفات پر امریکی صدر ٹرمپ سے اظہار تعزیت کیا
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭