لکھنؤ۔۔۔۔ جھانسی میں مسافروں سے بھری ہوئی ٹریکٹرٹرالی اورٹرک میں ٹکرہوگئی جس کی بناء پر 5افراد کی موت ہوگئی اورایک درجن سے زائد افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔انہیں جھانسی میڈیکل کالج میں داخل کردیاگیاہے۔ یہ حادثہ قومی شاہراہ 44پر پیش آیا۔ ٹکرہونے کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی اور اس کا کافی حصہ جل گیا۔ ٹرالی میں سوار افراد مدھیہ پردیش میں واقع ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے ۔