حیدرآباد.... ریاست آندھرا پردیش کے تروپتی میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ رینی گنٹا کڑپہ ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار لاری نے ان افراد کی کار کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں گنگا دھرم، اس کی بیوی ،بھائی اور بھائی کی بیوی کے علاوہ ڈیڑھ سالہ لڑکی ہلاک ہوگئے۔