Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کیجانب سے 21ہزار یمنیوں کا علاج

عدن.... شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت یمن میں 21ہزار سے زائد افراد کو سرجری کے علاوہ طبی امداد فراہم کی جا چکی ہیں جبکہ اس کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج یمنی زخمیوں کے لئے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے علاج کی سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں ایک ہزار سے زائد افراد کی آنکھوں جبکہ 6 ہزار 453 زخمیوں کو طبی علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ امدادی مرکز کے تحت 534 مریضوں کو یمن سے اردن جبکہ 280 کو سوڈان اور ایک کو ہندوستان بھجوا یاگیا ۔ 12ہزار 795 بیمار اور زخمیوں کو علاج کی غرض سے سعودی عرب لایا گیا جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ 

شیئر: