گھریلو عملے میں مزید 3پیشوں کا اضافہ
جدہ ... وزارت محنت و سماجی بہبود نے گھریلو عملے میں مزید 3پیشوں کا اضافہ کردیا۔ اسکے تحت آئندہ 4کے بجائے 7پیشے ایسے ہونگے جن پر عام افراد گھریلو عملہ درآمد کرسکیں گے۔طبعی علاج کا ماہر، بات چیت کا ماہر اور پرائیویٹ ٹیچر بھی عام افراد درآمد کرسکیں گے۔ وزیر محنت نے اس سلسلے میں نئے قواعد و ضوابط جاری کئے ہیں۔ ماضی میں گھریلو عملے کی درآمد کا استحقاق رکھنے والے کیلئے بینک بیلنس کی انتہائی حد 5لاکھ ریال تھی۔ اب ساڑھے 3لاکھ ریال کردی گئی ہے۔ آئندہ ویزے کے امیدوار کو ملازمت کا خط پیش کرنا ہوگا۔5ہزا ر ریال تنخواہ کی شرط ختم کردی گئی۔ پہلے ،دوسرے، تیسرے ، چوتھے اور پانچویں ویزے کی شرائط بھی جاری کردی گئی ہیں۔