Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب 2 مصنوعی سیارے جمعہ کو فضا میں بھیجے گا

ریاض ۔۔۔ نیشنل سینٹر فار ٹیکنالوجی برائے مصنوعی سیارے کے ڈائریکٹر انجینئیر ماجد المشاری نے کہا ہے کہ سعودی سیٹ A5 اور B5 کو 7 دسمبر بروز جمعہ المبارک کو فضا میں بھیجا جائے گا ۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق المشاری نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر بتایا ہے کہ سعودی عرب کے دونوں مصنوعی سیاروں کو لانچنگ پیڈ پر پہنچانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ جمعہ کے روز سعودی عرب کے وقت کے مطابق صبح 7بجکر 11 منٹ پر سیاروں کو فضا میں بھیجا جائے گا ۔ المشاری نے مزید کہا کہ شاہ عبدالعزیز سٹی برائے ٹیکنالوجی میں سعودی عرب کے سیارے "سعودی سیٹ "a5اور" b5 "کو اکتوبر میں تیار کرکرکے عالمی معیار کے مطابق جانچ کے تمام مراحل بھی بخیر و خوبی مکمل ہو گئے ۔ المشاری نے مزید کہا کہ مملکت کے وژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاروں کی تیاری کے مراحل مکمل کئے گئے اور اب وہ وقت آ گیا جب ان سیاروں کو فضا میں بھیجا جائے گا ۔ 

شیئر: