Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچی کی موت کی ذمہ دار ڈاکٹر بلیک لسٹ

جازان ۔۔۔ یہاں محکمہ صحت نے العارضہ کمشنری میں ”رنا“ نامی بچی کی موت کا ذمہ دار غیر ملکی خاتون ڈاکٹر کو ٹھہرائے جانے پر اسے سفر سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق بچی کے اہل خانہ نے ڈاکٹرنی کے خلاف محکمہ صحت سے رجوع کرکے الزام لگایا تھا کہ اس نے دل کی حرکت بند ہوجانے اور مکمل طور پر کومہ میں چلے جانے کے باوجود حقیقت حال ہم سے چھپائی۔ ہم لاعلم ہونے کی وجہ سے بچی کو ہیلتھ سینٹر سے اسپتال منتقل نہ کرسکے۔ محکمہ صحت نے اعتراف کیا کہ ہیلتھ سینٹر کا طبی عملہ قصور وار ثابت ہوگیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہی بات سامنے آئی ہے۔ متعلقہ خاتون ڈاکٹر سے پوچھ گچھ کرلی گئی اور بچی کے علاج سے متعلق سارا ریکارڈ قبضے میں کرلیا گیا۔
 

شیئر: