مملکت اور امارات کی مشترکہ سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس
جمعرات 6دسمبر 2018 ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مشترکہ سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاسوں کے ایجنڈے کا جائزہ لیا
٭ ریاض سربراہ کانفرنس میں عسکری تعاون کا مسئلہ زیر بحث آئیگا، بحرینی وزیر خارجہ
٭ باپ کے جنازے میں شریک جونیئر بش آنسوﺅں پر قابو نہ پاسکے
٭ حکومت فرانس پیٹرول ٹیکس سے دستبردار
٭ سویڈن میں یمن کے امن مشاورتی اجلاس کل سے شروع ہونگے
٭ تیونس نے ایک ماہ کیلئے ایمرجنسی میں توسیع کردی
٭ صدر ٹرمپ سینیئر بش کے جنازے میں، اوبامہ، کلنٹن اور کارٹر کے شانہ بشانہ
٭ دہشتگرد تنظیم داعش نے دیر الزور میں لوگوں کو موت کی سزائیں دیں، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم
٭ اوپیک ممالک تیل پیداوار میں مزید کمی نہ کریں، ٹرمپ
٭ کوپن ہیگن نے مسترد پناہ گزینوں کو دور دراز جزیرے میں چھوڑ دینے کا فیصلہ کرلیا
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭