Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی اردن میں فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کے نفاذ کا فیصلہ

عمان۔۔۔  یورپی ممالک حکومت اردن کو  اپنے یہاں فراہمی  و نکاسی آب کا  نیٹ ورک  قائم کرنے کیلئے  100ملین یورو کے قرضے  فراہم کریں گے۔  حکومت اردن ، حکومت  فرانس ، یورپی بینک   اور یورپی یونین نے  معاہدے پر دستخط کردیئے۔  اردنی وزارت  پانی و آبپاشی نے  جمعرات کو  اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ  یہ منصوبے  اردن کے شمالی  علاقوں میں نافذ ہونگے۔  ان کی  بدولت  فراہمی و نکاسی آب کا نظام  بہتر ہوگا۔  پانی کی قلت  کا مسئلہ حل ہوگا۔ 

شیئر: