Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی ٹیسٹ : ہدف بڑھا تو نتیجہ پہلے ٹیسٹ والا ہوگا!

ابوظبی :نیوزی لینڈ کے اسپنر اور کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ولیم سمر ویل کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے دوسری اننگز میں مناسب اسکور بنا لیا تو پاکستانی ٹیم کیلئے چوتھی اننگز آسان نہیں ہوگی۔پاکستان کی پہلی اننگز میں 75رنز دے کر 4 وکٹیں لینے والے سمر ویل کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں مکمل نہ کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ زید اسٹیڈیم کی پچ بولنگ کیلئے ساز گار ہے اور دوسری اننگز میں اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو اچھا ہدف دے دیا تو یہاں چوتھی اننگز کھیلنا ہر گز آسان نہ ہوگا۔ولیم سمر ویل نے یاد دلایا کہ ابوظبی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان ٹیم کو 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 171 رنز پر آوٹ کردیا تھا اور 4رنز سے ٹیسٹ جیت لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج بھی ہم پاکستان کو اچھا ہدف دینے میں کامیاب ہو گئے تو ہم پاکستان ٹیم کو جلد پویلین بھیجنے کی حکمت عملی پر کام کریں گے اور حالات کو پہلے ٹیسٹ جیسا بنانے کی بھرپور کوشش کریںگے۔واضح رہے کہ کیوی کپتان کین ولیمسن جس طرح 139رنز بنا کر وکٹ پر جمے ہوئے ہیں اور ہینری نکولز 90رنز بنا کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں پاکستان ٹیم کوحریف ٹیم کے ارادے بھانپ لینے چاہئیںاور کوئی بہتر حکمت عملی اپنا کر سیریز جیتنے یا کم از کم بچانے کی بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: