بریدہ ۔۔۔ وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قصیم سے حجامہ کرنے والے ایک غیر ملکی معالج کو گرفتار کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی شہری کے پاس حجامہ کے ذریعے علاج کا اجازت نامہ نہیں تھا۔ اسکے لئے اجازت درکار ہوتی ہے۔ اسے حجامہ میں استعمال کئے جانے والے آلات سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پوچھ گچھ کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا۔