Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران :مطالبات نہ ماننے پر 18 ارکان پارلیمنٹ مستعفی

لندن۔۔۔ایران میں پارلیمنٹ کے 18 ارکان نے اجتماعی طور پر اپنی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ اقدام آئندہ سال کے بجٹ میں اصفہان صوبے کے لیے مختص پانی کے منصوبوں کو ختم کرنے کے خلاف احتجاجاً سامنے آیا ۔ایرانی رکن پارلیمنٹ اکبر ترکی نے کہاکہ اجتماعی استعفے سے متعلق خط پارلیمنٹ کی پریذیڈنسی کونسل کو بھیج دیا گیا۔ ا ب یہ ارکان استعفے کے حوالے سے مطلوبہ قانونی اقدامات پورے ہونے کے منتظر ہیں۔مستعفی ارکان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نہ صرف اصفہان میں نہر زائندہ رود کے ترقیاتی منصوبے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا بلکہ اس نے صوبے میں پینے کے پانی کا بحران حل کرنے کے واسطے آئندہ بجٹ میں کسی بھی منصوبے کو شامل نہیں کیا۔اس سے قبل اصفہان سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کے گروپ کے ایک مستعفی رکن ناصر موسوی لارکانی حکومت کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنا چکے ہیں۔رواں سال اکتوبر کے اواخر میں سوشل میڈیا پر بعض تصاویر اور وڈیو کلپس گردش میں آئے تھے جن میں اصفہان کے کاشت کار صوبے میں پانی کی قلت کے سبب ہڑتال کرتے نظر آئے۔

شیئر: