Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان وزارت داخلہ میں پہلی خاتون عہدیدار

کابل...افغانستان کی وزارت داخلہ میں پہلی مرتبہ خاتون کا اعلیٰ عہدے پر تقرر کیا گیا ہے۔افغان حکومت نے حسنہ جلیل کو پالیسی اور تزویراتی امور کی نائب (ڈپٹی) مقرر کیا ہے۔انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے کے چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کے لئے تیار ہیں۔ حسنہ جلیل نے کہا کہ میرے تقرر سے سخت گیر عناصر کو ایک پیغام جائے گا کہ یہ حکومتِ افغانستان کی ایک کامیاب کہانی ہے۔ اس کے سیکیورٹی کے شعبے میں ایک خاتون خدمات انجام دے رہی ہے میرے خیال میں یہ بہ ذات خود ایک پیغام ہے۔افغان خواتین 2001ءمیں طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے مختلف شعبوں میں آگے آئی ہیں۔طالبان نے اپنے دورِ حکومت میں لڑکیوں کے اسکول جانے پر پابندی عاید کردی تھی اور خواتین کے کام پر جانے کے حق کی مخالفت کی تھی۔ طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان کے مرتب کردہ نئے آئین میں خواتین کو حقوق تفویض کئے گئے اور وہ اب پارلیمان کی رکن منتخب ہوسکتی ہیں اور مختلف سرکاری شعبوں میں کام کرسکتی ہیں۔

شیئر: