Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی ممکن ہوگئی

کراچی:پاکستان نے ایمرجنگ ایشیا کپ میں کھیلے گئے اپنے دوسرے میچ میں صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کی ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کی راہ ہموار کر لی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ایمرجنگ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے متحدہ عرب امارات کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے ۔اشفاق احمد 69اور محمد عثمان51رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستانی بولرز عاشق علی نے3 اور خوشدل شاہ نے2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ہدف کے تعاقب میں پہلی وکٹ 8کے اسکور پر گر گئی جب علی عمران 5رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔ اس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت نے اماراتی بولرز کو مکمل طور پر ناکام بناتے ہوئے 227رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کو 39اوورز میں کامیابی سے ہمکنار کردیا ۔ صاحبزادہ فرحان نے104اور حسین طلعت نے116رنز بنائے ۔ صاحبزادہ فرحان نے ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسرے میچ میں سنچری اسکور کی ، انہوں نے 10 چوکوں کی مدد سے 120 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز کھیلی۔حسین طلعت نے 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 109 گیندوں پر 116 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردونیوزاسپورٹس"جوائن کریں
 

شیئر: