Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راونڈرحسین طلعت کا دلچسپ سفر

کراچی:پی سی بی کے ٹی ٹوئنٹی قومی اسکواڈ میں شامل ہونےوالے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راونڈر حسین طلعت کی کہانی بڑی دلچسپ ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنے کرکٹ کے سفر کی دلچسپ روداد بیان کرتے ہوئے کہا کہ والد صاحب نے کھیلوں کے سامان کی دکان جب ان کے حوالے کی تو وہ اسکول میں پڑھتے تھے تو کرکٹ سے جنون کی حد تک شوق کے باعث دکان پر زیادہ وقت گزارنے کے بجائے میدان کا رخ کیاکرتا۔دکان سے بیٹ، گلوزاور پیڈ اپنے استعمال کیلئے چھپا کر لے جاتا تھا ۔ والد نے کہا کہ اگر کرکٹ بیٹ کی مرمت سیکھ لوں تو ملنے والا تمام معاوضہ میرا ہو گا لہٰذا میں نے یہ ہنر بھی سیکھ لیا۔حسین طلعت نے کہا کہ وہ 3،4 برس ہی درحقیقت میری زندگی کے بہترین لمحات تھے جب میں نے سخت محنت کے ساتھ آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا کیا۔ پاکستانی سابق آل راونڈر عبدالرزاق کے علاقے سے تعلق کے سبب ان کے لئے انتہائی خوش کن رہا۔ سڑکوں اور محلے کے میدانوں سے کرکٹ شروع کرنے والے حسین طلعت کو پی ایس ایل کے دوران ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ کارکردگی انہیں جلد پاکستانی ٹیم تک لے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے چیلنج کےلئے تیار ہوں۔گزشتہ پی ایس ایل میں حسن علی اور شاداب خان کی طرح پی ایس ایل 2018ءکی دریافت یہ کرکٹر نئے کرکٹر کی صلاحیتوں کے اظہار کا سب سے موثر ذریعہ اس پلیٹ فارم کو قرار دیتے ہیں۔

شیئر: