Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرنچ فرائز 6ہی کافی

نیویارک... فرنچ فرائزکو دنیا بھر میں بچے اور بڑے بیحد شوق سے کھاتے ہیں۔اسے کیچپ، مایونیز اور دیگر چیزوں کے ساتھ لگا کر کھائے بغیر بھی مزہ نہیں آتا۔حال ہی میں اس حوالے سے ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ایرک نے تحقیق کے بعد بتایا کہ ایک وقت میں 6 سے زیادہ فرنچ فرائز کھانے سے گریز کرنا چاہئے۔ان کے خیال میں 6 فرنچ فرائز ہی کافی ہیں مگریہ بات لوگوں کو ہضم کرنا مشکل ہوگئی ہے۔ امریکی محکمہ زراعت نے فرنچ فرائز کی مقدار 12 سے 15 قتلے رکھی ہے جو انتہائی کم ہے مگر ہارورڈ یونیورسٹی پروفیسر نے اس خیال کو کچھ زیادہ ہی آگے بڑھا دیا ہے۔ مشہور ماہرغذائیت ایلائن میگی کے مطابق 10 فرنچ فرائیز ہی لوگوں کی تسلی کے لیے کافی ہیں اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ یہ پکوان آلو سے بنتا ہے جس میں غذائی پوٹاشیم اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ انکا کہناہے کہ درحقیقت یہ پکوان غذائی طور پر تباہ کن ہتھیار ہے جس کی قیمت لوگوں کو اپنی صحت کی صورت میں چکانا پڑتی ہے۔ پروفیسر ایرک کے بیان کے بعد لوگوں کا ردعمل اتنا زیادہ تھا کہ پروفیسر کو ٹوئٹر پر وضاحت کرنا پڑی کہ” میں نے کوئی آئیڈیل مقدار نہیں بتائی، میں نے مشورہ دیا تھا کہ ریستوران اس کی مقدار کم کردیں تو بہتر ہے“۔
 

شیئر: