Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیلیکسی اے 50 کی ابتدائی تفصیلات لیک‎

سامسنگ کمپنی کے ایک اور اسمارٹ فون گلیکسی اے 50 کی ابتدائی تفصیلات ایک ویب سائٹ نے جاری کردی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس اسمارٹ فون میں ایکسینوس سیون 9619 پروسیسر دیا جائے گا۔ یہ فون اینڈرائڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ اسمارٹ فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے۔ فون کا سنگل کور اسکور 1681 جبکہ ملٹی کور اسکور 4897 ہے۔فون سے متعلق دیگر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
 

شیئر: