Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیلیکسی اے 8 ایس کی تصاویر اور تفصیلات جاری‎

سامسنگ کے اسکرین ہول کیمرے والے فون گیلیکسی اے 8 ایس کی ابتدائی تصاویر سامنے آگئیں۔ اس فون میں بیزل لیس ڈسپلے دیا جائے گا اور فرنٹ کیمرے کو ہول کی صورت میں فون کی اسکرین پر ہی شامل کیا جائے گا۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 24 میگا پکسل کا ہوگا۔ اسمارٹ فون کا ڈسپلے 6.39 انچ کا ہو گا۔ فون کی پشت پر ٹرپل کیمرہ دیا جائے گا جس میں 24 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ ، 10 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو لینس اور 5 میگا پکسل کا ڈیپتھ کیمرہ دیا جائے گا۔ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سکینر کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اسمارٹ فون میں 6 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے۔ فون میں اسنیپ ڈریگن 710 پروسیسر دیا جائے گا اور اس کی بیٹری 3300 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔ اسمارٹ فون کو رواں ماہ کے آخر تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
 

شیئر: