Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسیقی کوسرحدوں تک محدود نہیں کیا جا سکتا ، عارف لوہار

گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ موسیقی کو سرحدوں تک محدود نہیں کیا جاسکتا ۔پاکستانی گلوکاروں کی دنیا میں مقبولیت ان کی بہترین آواز اور عمدہ گائیکی کی وجہ سے ہے۔ ایک انٹرویو میں عارف لوہار نے کہا کہ جب بھی پاکستانی گلوکاروں کی دیار غیرمیں زبردست پذیرائی ہوتی ہے، اس کا سہرہ ہمارے لیجنڈ گلوکاروںکے سر جاتا ہے ۔ ان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ہماری موسیقی کو دنیا میں شہرت دلائی اور انہیں مقبول عام کیا۔اسی جذبے کی آج بھی ضرورت ہے کہ ہم اپنی موسیقی کو فروغ دینے اور اسے زندہ رکھنے کیلئے کام کرتے رہیں۔ عارف لوہار نے کہا کہ پنجابی گانے آج بھی مقبول ہیں مگرہمارے نئے گلوکار اردو اور انگلش گانوں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے پنجابی گلوکاری اس انداز میں تیزی سے آگے نہیں بڑھ پا رہی جس طرح اسے بڑھنا چاہئے تھا۔ عارف لوہارنے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں آج بھی لوگ سب سے زیادہ پنجابی گانے پسند کرتے ہیں۔ اس کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ پنجابی گانے بہت آسانی سے ہر کسی کی سمجھ میں آ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجابی گلوکاری کو بہر حال آگے بڑھانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
 

شیئر: