ہالی وڈ کی فلم’ ’ایونجر 4“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا جس کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ فلم کا ٹریلر چند منٹوں میں ہی یوٹیوب پر 5 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جبکہ فیس بک پر بھی 59 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔واضح رہے کہ آئرن مین، تھور، ہلک ، اسپائیڈر مین اور دیگر سپر ہیروز پر مشتمل ہالی وڈ کی ”ایوینجر ز اینڈ گیم‘ ‘اگلے سال اپریل میں ریلیز کی جائے گی۔فلم کے تیسرے سیکوئل کا ٹریلر ”مارویل اسٹوڈیو“ نے جاری کیا۔سپر ہیروز فلم کی کاسٹ میں رابرٹ ڈاو¿نی جونیئر، کرس ہمروتھ، مارک روفالو، ٹام ہولینڈ سمیت کئی نامور اداکار شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایت کاری کی ذمہ داریاںاینتھونی روسو اور جوئے روسو نے سر انجام دی ہیں۔رواں سال فلم کے دوسرے سیکوئل ’ایوینجرز: انفینٹی وار‘ نے باکس آفس پر ریکارڈ ساز کمائی کی تھی۔