Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 4:لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ ہونگے

  لاہور:پاکستان سپر لیگ سیزن 4 میں لاہور قلندرز کی قیادت آل راونڈر محمد حفیظ کریں گے۔لاہور قلندرز فرنچائز کے مالک فواد رانا کے ساتھ پریس کانفرس میں محمد حفیظ نے کہا کہ لاہور قلندرز کی قیادت میرے لئے چیلنج ہوگی۔ حفیظ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے زیادہ میچز پاکستان میں ہونے کی وجہ سے خوش ہوں ۔ لاہور قلندرز کی کوشش ہے کہ سب غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں ۔ ماضی کی پرفارمنس کو نظرانداز کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ مستقبل کی پرفارمنس پر نظر ہے۔حفیظ نے کہا کہ لاہور قلندرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوان ٹیلنٹ سامنے لا رہے ہیں۔محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ ٹیسٹ میچز عزت اور کامیابی کے ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا ٹائم فریم ابھی نہیں دے سکتا۔اس موقع پر فواد رانا نے کہا کہ فرنچائز کے ماڈل پر ہمیشہ بات چیت چلتی رہتی ہے، پی ایس ایل کے مزید اچھا برانڈ بننے کیلئے پرامید ہوں۔ لاہور قلندرز کی قیادت محمد حفیظ سے قبل نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم کررہے تھے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: