پی ایس ایل 4 ڈرافٹنگ: نامور کھلاڑیوں کو فرنچائزز نے منتخب کرلیا
اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے ڈرافٹنگ کے دوران شاہد آفریدی، مصباح الحق، محمد حفیظ، اے بی ڈی ویلیئرز اور اسٹیو اسمتھ جیسے نامور کھلاڑیوں کو مختلف فرنچائزز نے منتخب کرلیا ۔ڈرافٹ کی پلاٹینم کیٹیگری میں سب سے پہلے انتخاب کا حق لاہور قلندرز کو ملا جنہوں نے جنوبی افریقہ کے سابق کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کو اپنی ٹیم میں منتخب کرلیا۔ پلاٹینم کیٹیگری میں لیگ سے باہر ہوجانے والی فرنچائزملتان سلطانز کی جگہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھٹی ٹیم کے نام سے حصہ لیتے ہوئے آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو منتخب کرلیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈیوائن براوو، لاہور قلندرز نے محمد حفیظ اور پشاور زلمی نے کیرون پولارڈ کو حاصل کیا۔سابق کپتان مصباح الحق کو بھی پی ایس ایل میں جگہ مل گئی اور پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں انہیں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے آخری اوور میں 4 چھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کو فتح دلانے والے کارلوس بریتھ ویٹ کو خرید لیا۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں چھٹی ٹیم نے انگلینڈ کے جو ڈینلی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ای این بیل، لاہور قلندرز نے کورے اینڈرسن کو خرید لیا۔ گولڈ کیٹگری میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پشاور زلمی، ویسٹ انڈیز کے نیکولس پوران اور افغانستان کے قیس احمد چھٹی ٹیم، زمبابوے کے سکندر رضا کراچی کنگز، انگلینڈ کے فل سالٹ اسلام آباد یونائیٹڈ، آسٹریلیا کے فواد احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور نیپال کے سندیپ لمی چان لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے۔سلور کیٹیگری میں اویس ضیاء، اسامہ میر اور آسٹریلیا کے ارون سمرز کراچی کنگز، جنوبی افریقہ کے وین میڈسن پشاور زلمی، جنوبی افریقہ کے کیمرون ڈیلپورٹ اسلام آباد یونائیٹڈ، دانش عزیز اور احسن علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، نعمان علی چھٹی ٹیم اور حارث سہیل لاہور قلندرز میں شامل ہوگئے۔ سلور کیٹیگری میں ہی پشاور زلمی نے جمال انور، کراچی کنگز نے سہیل خان اور افتخار احمد کو منتخب کیا۔ ایمرجنگ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے محمد عمران اور عمیر مسعود، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے غلام مدثر اور نسیم شاہ، چھٹی ٹیم نے محمد الیاس اور محمد جنید، کراچی کنگز نے علی عمران اور ابرار احمد، پشاور زلمی نے ثمین گل اور نبی گل اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد موسیٰ اور ناصر نواز کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14فروری 2019ءکو رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔پچھلے ایڈیشن کی طرح اس مرتبہ بھی فائنل سمیت پی ایس ایل کے کچھ میچز پاکستان میں منعقد کروائے جائیں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں