Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمرجنگ ایشیا کپ: بنگلہ دیش کی 84رنز سے فتح

کراچی:ایمرجنگ ایشیا کپ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 84رنز سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی ایمرجنگ ٹیم کی جانب سے دیئے گئے 310 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنر علی عمران اور ذیشان ملک نے کیا لیکن دونوں کھلاڑی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور پاکستان کی پہلی وکٹ 14 رنز پر گرگئی۔اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔بنگلہ دیش کیخلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے خوشدل شاہ بھی 61رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے جبکہ آخری وکٹ غلام مدثر کی گری جو کہ 6 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 255رنز پر آوٹ ہوئی اور اسے84رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خوشدل شاہ 61، ذیشان ملک 47اور کپتان محمد رضوان46رنز بناکر نمایاں رہے۔ نعیم شاہ نے 3، محمد شفیع اسلام اور مصدق حسین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: