حیدرآباد۔۔۔حیدرآباد کے لنگر حوض کے باپوگھاٹ علاقہ میں آرٹی سی بس کی ٹکر سے ایک 21سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔اس نوجوان کی شناخت پراوین کمار کے طورپر کی گئی ہے جو باپو گھاٹ آڈیٹوریم کے قریب چہل قدمی کر رہا تھا کہ بس نے آج صبح اس کو ٹکر دے دی۔ راہگیروں نے پولیس کو اس حادثہ کی اطلاع دی جو وہاں پہنچی۔پولیس نے بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا۔