Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسپکٹر کا قتل ایک ہتھیار سے ہوا، رپورٹ

لکھنؤ۔۔۔ بلند شہر تشدد میں مارے گئے انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ اور سُمیت کا قتل ایک ہی ہتھیار سے ہوا۔ یہ دعویٰ اے ڈی جی انٹیلی جنس ایس بی شروڈکر کی جانچ رپورڑ میں کیا گیا ہے حالانکہ محکمہ داخلہ ایسی کسی بھی رپورٹ کے ملنے سے انکار کر رہا ہے۔اے ڈی جی انٹیلی جنس ایس پی شروڈکر نے معاملے میں اپنی جانچ رپورٹ محکمہ داخلہ کو سونپ دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسپکٹر سبودھ کمار اور سمت کا ایک ہی بور سے گولی لگی ۔ ساتھ ہی پورے واقعے کو ایک سوچی سمجھی سازش بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسپکٹر سبودھ بغیر ہیلمٹ باڈی پروٹیکشن کے موقع پر پہنچے تھے۔ معاملے میں پولیس افسر بھی دیر سے موقع پر پہنچے۔ واقعہ ساڑھے 9 بجے کے بعد کا ہے جبکہ افسرساڑھے11بجے کے قریب پہنچے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کلرز ایک سازش کے تحت ٹریکٹر ٹرالی پر ممنوعہ گوشت رکھ کر بھاگ رہے تھے۔ 
 

شیئر: