جیمز کومی جھوٹا شخص ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی کو پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ جیمز کومی جھوٹااورمکار شخص ہے۔ٹوئٹرپر ایک بیان میں امرکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ جیمز کومی معلومات لیک کرنے میں ماہر ہیں۔ میرے خیال میں ایک ہی دن کانگریس میں جھوٹ اور دروغ گوئی کے حجم میں کوئی اور ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے جھوٹ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔خیال رہے کہ کانگریس کے ایوان نمائندگان کے ان کیمرہ سیشن میں جیمز کومی نے 2016ءکے صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کے حوالے سے تحقیقات کے بارے میں مسلسل 6 گھنٹے بریفنگ دی تھی۔ ا نہوں نے کہا تھاکہ انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کی ٹیم اور ماسکو کے درمیان رابطوں کے شواہد موجود ہیں۔