Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپورٹرز میں کشیدگی کے باعث فائنل بیونس آئرس سے میڈرڈ منتقل

  میڈرڈ: ارجنٹائن کے 2 معروف اور ایک دوسرے کے بدترین حریف فٹبال کلب بوکا جونیئرز اور ریور پلیٹ کے درمیان ڈومیسٹک فٹبال ٹورنامنٹ کا دوسرے مرحلے  کا  فائنل میچ   ریور پلیٹ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-3سے جیت لیا۔ پہلا فائنل 2-2سے برابر رہا تھا یوں ریور پلیٹ نے3- 5کے مجموعی اسکور سے فتح سمیٹی۔ دونوں ٹیموں اور ان کے حامیوں کے درمیان سخت کشیدگی کی وجہ یہ میچ بیرون ملک منعقد کرنا پڑا اس کے لئے اسپین کے شہر میڈرڈ کا انتخاب ہوا میچ رئیل میڈرڈ کے ہوم گراﺅنڈ پر کھیلا گیا ۔ ابتدائی پروگرام کے مطابق یہ میچ24نومبر کو بیونس آئرس میں کھیلا جانا تھا ۔ ریور پلیٹ کے حامیوں کی جانب سے بوکا جونیئر ز کی ٹیم بس پر حملے سے بعض کھلاڑی معمولی زخمی اور پولیس کی شیلنگ سے متاثر ہوئے جس پر میچ منسوخ کرنا پڑا اگلے دن بھی اس کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔ جنوبی امریکہ میں فٹبال مقابلوں کی نگران تنظیم نے سوچ وبچار کے بعد میچ کے محفوظ انعقاد کیلئے میڈرڈ کا انتخاب کیا تھا۔ اس میچ کو دیکھنے کےلئے ارجنٹائن سے بھی ہزاروں شائقین اسپین پہنچے اور ممکنہ گڑ بڑ سے نمٹنے کے لئے ہزاروں سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کئے گئے۔میچ میں ریور پلیٹ کی کامیابی کے بعد بیونس آئرس میں ٹیم کے حامی شائقین نے جشن منایا جس کے دوران سیکیو رٹی اہلکاروں سے جھڑپیں بھی ہوئیں درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: