الدایر میں رقص و سرود کی محفل ؟
جازان ۔۔۔ الدایر تجارتی میلے کے تھیٹر میں رقص و سرود کی محفل نے ہنگامہ برپا کردیا۔ الدایر کے کمشنر نایف بن ناصر بن لبدہ نے الدایر تجارتی میلے کے ٹھیکیدار کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئندہ یہاں رقص و سرود کی محفل سجائی گئی تو تھیٹر بند کردیا جائیگا اور ٹھیکیدار پر جرمانہ بھی ہوگا۔سوشل میڈیا پر میلے کی وڈیو جاری کردی گئی تھی جس میں 2ایشیائی اسٹیج پر ناچتے گاتے نظر آرہے ہیں۔ یہ منظردیکھ کر الدایر کے باشندو ںمیں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔