بوٹسوانا : انٹرنیشنل سائنس اولمپیارڈ سے 8میڈل
بوٹسوانا ۔۔۔ سعودی عرب نے انٹرنیشنل سائنس اولمپیارڈ میں ریکارڈ تاریخی کامیابی حاصل کی۔ ”موھبہ“ (خداداد صلاحیت) اسکیم میں شامل طلباءنے انٹرنیشنل سائنس اولمپیارڈ سے پہلا گولڈ میڈل جیتا۔ یہ میڈل احمد المہنا کے حصے میں آیا۔ علاوہ ازیں القاسم نے طلائی تمغہ جیتا۔ جبکہ سیہام السلام ، میثم البحرانی اور فواز العتیبی نے کانسی کے تمغے جیتے۔ مقابلے میں 48ممالک کے 300طلباءو طالبات نے شرکت کی۔ سعودی ٹیم پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر آئی۔ موھبہ فاﺅنڈیشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر سعود المتحمی نے سعودی طلباءو طالبات کی اس عظیم الشان تاریخی کامیابی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کردی۔